ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیری طلبہ نے ملک کے سامنے مثال پیش کی :جتیندر سنگھ

کشمیری طلبہ نے ملک کے سامنے مثال پیش کی :جتیندر سنگھ

Wed, 14 Jun 2017 12:03:43    S.O. News Service

 

نئی دہلی، 13؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )شمال مشرقی علاقے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے منگل کو جموں و کشمیر میں آئی آئی ٹی، این آئی ٹی اور علاقائی کالجوں کے کامیاب طلباء کو یہاں منعقد ایک پروگرام میں مبارک باد دی۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کشمیر کے طلباء کافی باصلاحیت ہیں اور ان طلباء نے ہمارے سامنے ایک مثال پیش کی ہے۔یہ طلباء ہندوستانی فوج کے’ کشمیر سپر 30‘پہل سے جڑے ہوئے ہیں۔اس اقدام میں سنٹر فار سوشل رسپانسبلٹی اینڈ لیڈرشپ (سی ایس آرایل) اور پیٹرونیٹ ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل )نے ٹریننگ مدد دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد کشمیر کے اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کے ہونہار طلباء کو انجینئرنگ کے دخلہ امتحان کے لیے کوچنگ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ تعلیمی کامیابی حاصل کر سکیں۔اس پروگرام میں 40طلباء کا داخلہ ہوا ہے ، جن میں سے 35طلباء کو سری نگر میں اور پانچ لڑکیوں کو دہلی ؍ این سی آر میں کوچنگ دی گئی۔ان میں سے 26لڑکے اور 2 لڑکیاں آئی آئی ٹی، جی ای ای کے امتحان میں کامیاب ہوئی ہیں۔اس موقع پر ہندوستانی فوج کے 19 انفنٹری ڈویژن کے میجر جنرل آرپی کھالٹا، پیٹرونیٹ ایل این جی لمیٹڈ کے ایم ڈی اور سی ای او پربھات سنگھ اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔


Share: